حیدرآباد ۔7۔مئی(اعتماد نیوز)سیما آندھرا میں آج رائے دہی جاری رہی ۔
چنانچہ ضلع کڑپہ کے جمالامڈوگو میں تلگو دیشم اور وائی ایس آر کانگریس
کارکنوں میں جھڑپوں کے واقعہ سے کشیدگی پائی گئی۔ اس واقعہ میں دونوں
پارٹیوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر لکڑیوں ‘ اور پتھروں سے حملہ کر لیا۔
جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔
اسی طرح ضلع گنٹور میں تلگو دیشم لیڈر رایا پارٹی سامبا شوا راؤ کے گاڑی پر
وائی ایس آر کانگریس کارکنوں نے حملہ کیا۔ جسکے بعد دونوں پارٹییوں کے
کارکبنوں میں کشیدگی پھیل گئی۔
ضلع کڑپہ کے راجم پیٹ میں دونوں پارٹیوں کے کارکنوں کے
درمیان حملوں کے نتیجہ میں پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے فائرنگ کی ۔
ضلع مشرقی گوداوری کے کوئلا گوڈیم میں5مواضعات کے عوام نے رائے دہی کا بائیکاٹ کیا۔
اسی ضلع کے دمولا پیٹ میں مقامی عوام نے 600 رائے دہندوں کے ناموں کے حذف ہوجانے پر احتجاج کیا۔
ضلع وشاکھا پٹنم میں نکسلائٹ نے دو قدم آگے بڑھاتے ہوئے کیور کے جنگلاتی
علاقہ میں ایک انتخابی مرکز میں داخل ہوکر ای وی ایم مشینوں کو توڑ دیا۔
اور پولیس کی گاڑی کو نظر آتش کر دیا۔
مجموعی طور پر چند علاقوں میں میڈیا پر حملے ‘ پولیس پر حملے ‘ہونے کے باوجود رائے دہی کی شرح 71فیصد ریکارڈ کی گئی۔